لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کا شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہیشہید اسسٹنٹ سب انسپکٹر اشتیاق احمد کی برسی کے موقع پرپولیس گارڈ نے شہید کی قبر پر حاضری دی لاہور پولیس کیچاق و چوبند دستینیشہید کی قبر پر سلامی پیش کی اورفاتحہ خوانی کی فرض کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب میں شہید کے اہل خانہ بھی شریک تھیاسسٹنٹ سب انسپکٹر اشتیاق احمد ۶2010 میں تھانہ نشتر کالونی تعینات تھیایس پی ہیڈ کوارٹر منزہ کرامت کے مطابق جناح ہسپتال ڈیوٹی کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے آپ شہید ہو گئیشہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء محکمہ پولیس کامان ہیں پولیس فورس کا قیامِ امن میں مثالی کردار ہے۔محکمہ پولیس شہداء کے ورثا کی فلاح و بہبود کیلئے مسلسل کوشاں ہے شہداء کے ورثا کو گھروں کی فراہمی، بچوں کیلئے سکالرشپس اور ملازمتوں کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔محکمہ پولیس زندگی کے ہر موقع پر شہداء کے لواحقین کے شانہ بشانہ موجود رہے گا