چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چیچہ وطنی محمد ندیم سکھیرانے قتل کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے ہرجانے کا حکم سنا دیا، ملزم ملک منیر احمد نے اپنے ہی قریبی رشتہ دار کو سر پر گولی مار کرقتل کیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ اوکانوالہ بنگلہ میں درج ہوا، جرم ثابت ہونے پر جج محمد ندیم سکھیرانے فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ملک منیر احمد کو دفعہ 302 ت پ کے تحت سزائے موت کا حکم سنایااور ساتھ مقتول کے لواحقین کے لیے5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی۔