انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں جواب کے حوالے سے سماعت اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے
اسلام آباد(آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، جنید اکبر ودیگر کا چالان جمع نہ کروانے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کرنے اور جواب کے حوالے سے سماعت اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے ۔جج طاہر عباس سپرا سماعت کریں گے سابقہ سماعت پر فاضل جج نے کہا تھاکہ پولیس اور سہیل آفریدی کا معاملہ ہے مجھے چالان چاہیے، میری طرف سے پولیس گرفتار کرے یا جو مرضی کرے یہ میرا مسئلہ نہیں ہیانھوں نے یہ ریمارکس بدھ کے روزدیے ہیں۔ا۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے سہیل آفریدی ودیگر کیخلاف چالان جمع نہ کروانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسر بتائے کہ اس نے ابھی تک چالان مکمل کیوں نہیں کرایا۔جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ پولیس اور سہیل آفریدی کا معاملہ ہے مجھے چالان چاہیے، میری طرف سے پولیس گرفتار کرے یا جو مرضی کرے یہ میرا مسئلہ نہیں ہے۔سہیل آفریدی ودیگر کیخلاف 26 نومبراحتجاج پر تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے