کبڈی کھلاڑی ناصر پہلوان کے قتل کیس کا فیصلہ،2 ملزموں کو عمر قید

تلونڈی(خصوصی رپورٹ)کھڈیاں خاص سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی ناصر پہلوان کے دوران ڈکیتی قتل کیس کا فیصلہ، دو ملزموں کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔ چونیاں کی مقامی عدالت نے گہلن ہٹھاڑ کے رہائشی دو ملزموں رفاقت ولد رفیق ا ور مدثر کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔عدالتی فیصلے کے مطابق ملزموں نے دورانِ واردات فائرنگ کر کے کبڈی کھلاڑی ناصر پہلوان کو قتل کیا تھا، جس پر مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔واضح رہے کہ اس کیس میں ملوث تیسرا ملزم عامر پہلے ہی پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکا ہے۔