لاہور (کرائم رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کرول گھاٹی کے علاقے میں جعلی کولڈ ڈرنکس یونٹ پر چھاپہ مار کر یونٹ مالک کیخلاف مقدمہ درج کر ا دیا ، کارروائی کے دوران 1877لٹر معروف برانڈز کی تیار کولڈ ڈرنکس تلف کر دی گئیں، 3200خالی بوتلیں، 1932کلو لیبل، 170کلو فلیور، 250کلو پیکنگ میٹریل، 60کلو ڈھکن، 15سلنڈر، فلنگ مشینیں، ڈرم ضبط کر لئے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا موقع پر کئے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر کارروائی کی گئی۔