پشاور کے تھانہ سربند کی حدود میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
پولیس کے مطابق سڑک کنارے نصب دو دیسی ساختہ بم برآمد کیے گئے، جنہیں بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) نے ناکارہ بنا دیا، یوں علاقے کو ممکنہ تباہی سے بچالیا گیا۔
لکی مروت: پولیس اور دہشتگردوں میں مقابلہ
لکی مروت کے علاقے عباسہ اور شہاب خیل کے قریب پولیس چوکی عباسہ پر دہشتگرد گروہ فتنہ الخوارج کے مسلح افراد نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔ پولیس مقابلے میں ایک اہلکار معمولی زخمی ہوا، جبکہ دیگر اہلکار محفوظ رہے۔
کوہاٹ میں فائرنگ، مفتی فرمان جاں بحق
ادھر کوہاٹ کے علاقے نصرت خیل میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں مفتی فرمان اپنے ایک ساتھی سمیت جاں بحق ہوگئے۔ پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔