پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس میں ایک انتقامی قتل کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس نے پیر کی صبح تقریباً 9:30 بجے جوڈیشل کمپلیکس کے گیٹ پر تلاشی کے دوران ایک خاتون سے 30 بور پستول برآمد کیا۔خاتون نے یہ پستول نہایت مہارت سے چھپایا ہوا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق، اس خاتون کے بیٹے بلال کو 25 ستمبر 2023 کو تھانہ بڈھ بیر کی حدود بازید خیل میں ملزم اظہار ولد غازی خان سکنہ بازید خیل نے قتل کیا تھا۔
مقتول کے والدین، جن میں مسماہ (ف) زوجہ سیف خان اور سیف خان ولد اونس خان شامل ہیں، عدالت میں پیشی کے دوران انتقامی قتل کا منصوبہ بنایا تھا۔ ملزمان کا یہ منصوبہ پولیس اہلکاروں اور لیڈیز پولیس کی ہوشیاری سے ناکام بنا دیا گیا۔پولیس نے اس کامیابی کے بعد ملزمان کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے تھانہ شرقی منتقل کر دیا ہے۔