سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کے بڑے صاحبزادے، سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ سردار علی رضا انتقال کر گئے۔
ان کے انتقال کی خبر سے قانونی اور سیاسی حلقوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے ممبران نے سابق چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔سردار علی رضا کے انتقال پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔