ضمنی الیکشن میں عوامی دلچسپی کم رہتی ہے:چیف الیکشن کمشنر

 ضمنی الیکشن میں عوامی دلچسپی کم رہتی ہے:چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں عوامی دلچسپی کم ہوتی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس انتخاب سے نمبر گیم میں تبدیلی نہیں آتی۔

 گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کمیشن نے بلا تفریق کارروائی کی ہے۔ ڈی آر اوز نے کچھ شکایات کی رپورٹیں بھیجی ہیں اور کچھ شکایات کا کمیشن نے خود نوٹس لیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ آج طلال چوہدری کو طلب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے، جس میں قومی اسمبلی کی تمام 6 نشستیں اور صوبائی اسمبلی کی 7 میں سے 6 نشستیں جیتیں، جبکہ پیپلز پارٹی صرف ایک صوبائی نشست جیت سکی ہے۔