مرحوم ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے دونوں صاحبزادے لندن سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔
ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے مطابق ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ عمران فاروق کی میت استنبول ایئرپورٹ پر تکنیکی مسئلے کے باعث تاخیر کا شکار ہو گئی ہے، جس کے بعد میت کے کل صبح کراچی پہنچنے کی توقع ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ شمائلہ عمران فاروق کی تدفین کراچی کے سوسائٹی قبرستان میں ان کے والد کے پہلو میں کی جائے گی۔واضح رہے کہ شمائلہ عمران فاروق جمعہ کے روز لندن کے ایک مقامی ہسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔