پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے روشن الدین جونیجو وفات پا گئے

پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے روشن الدین جونیجو وفات پا گئے

سانگھڑ (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی روشن الدین جونیجو انتقال کر گئے۔

صدرِ مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے روشن الدین جونیجو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔صدرِ مملکت نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ روشن الدین جونیجو نے پیپلز پارٹی اور اپنے حلقے کی بھرپور خدمت کی، ان کی سیاسی اور عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے بھی روشن الدین جونیجو کے انتقال کو پیپلز پارٹی کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔