ایوانِ صدر میں صدر زرداری کی زیرِ صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اہم مشاورتی اجلاس

ایوانِ صدر میں صدر زرداری کی زیرِ صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اہم مشاورتی اجلاس

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت ایوانِ صدر میں آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔

 اس اجلاس میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، ممبر قومی اسمبلی سید نوید قمر، سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، ڈاکٹر عاصم حسین، ڈاکٹر توقیر شاہ اور سیکرٹری خزانہ نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ملک کی مجموعی معاشی صورتحال، ترقیاتی ترجیحات اور عوامی بہبود سے متعلق مختلف تجاویز پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ صدرِ مملکت نے واضح کیا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوامی فلاح، معاشی استحکام اور کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔