پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ سے شروع ہونے کا امکان

پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ سے شروع ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: سپارکو نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 2 مارچ سے ہونے کا امکان ہے۔

28 فروری کو ملک کے مختلف علاقوں میں بادل چھائے رہنے اور بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے، تاہم ماہرین فلکیات کے مطابق اس روز چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔ماہر فلکیات عرفان ورک کے مطابق چاند کی رویت کے لیے اس کی عمر کم از کم 20 سے 22 گھنٹے ہونی چاہیے، لیکن 28 فروری کو چاند کی عمر صرف 12 سے 14 گھنٹے ہوگی، جس کی وجہ سے چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات نے رویت ہلال کمیٹی کو بھی اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے، اور چاند کی رویت سے متعلق مزید کوئی اعلان متوقع نہیں۔