پیٹرول کی معمولی کمی پر شہری مایوس، مہنگائی کے دباؤ میں کمی نہ آنے کا شکوہ

پیٹرول کی معمولی کمی پر شہری مایوس، مہنگائی کے دباؤ میں کمی نہ آنے کا شکوہ

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کے اعلان پر شہریوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ ہمیشہ روپے میں ہوتا ہے، لیکن کمی چند پیسوں میں کی جاتی ہے۔

شہریوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ حکومت کو 50 پیسے کمی کی زحمت بھی نہیں کرنی چاہیے تھی، کیونکہ اس سے مہنگائی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ عوام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس معمولی کمی کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے سنجیدہ اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

نئی قیمتیں:
???? پیٹرول: 50 پیسے کمی کے بعد 255.63 روپے فی لیٹر
???? ہائی اسپیڈ ڈیزل: 5.31 روپے کمی کے بعد 258.64 روپے فی لیٹر
???? مٹی کا تیل: 3.53 روپے کمی کے بعد 168.12 روپے فی لیٹر
???? لائٹ ڈیزل: 2.47 روپے کمی کے بعد 153.34 روپے فی لیٹر

شہریوں کا کہنا ہے کہ اس قدر معمولی کمی سے مہنگائی کے دباؤ میں کمی نہیں آئے گی اور حکومت کو عوام کو ریلیف دینے کے لیے بڑے فیصلے کرنے ہوں گے۔