ریاستی اداروں کے 6 ماہ میں 147 ارب روپے کے نقصانات، 9 سال میں 5900 ارب روپے خسارہ

ریاستی اداروں کے 6 ماہ میں 147 ارب روپے کے نقصانات، 9 سال میں 5900 ارب روپے خسارہ

اسلام آباد:ریاستی ملکیتی اداروں کی ششماہی رپورٹ کے مطابق، 6 ماہ میں 147 ارب روپے اور 9 سال میں 5900 ارب روپے کے نقصانات کا انکشاف ہوا ہے۔

 رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی تا دسمبر 2023 کے دوران ان اداروں نے مجموعی طور پر 147 ارب روپے کا خسارہ اٹھایا، جس کے مقابلے میں حکومت نے ان اداروں کو 436 ارب روپے کی مالی مدد فراہم کی۔رپورٹ کے مطابق، ایس او ایز نے 45 فیصد اضافے سے 510 ارب روپے کا منافع کمایا، جس میں پاکستان ساورن ویلتھ فنڈ میں شامل اداروں کا 249 ارب روپے کا منافع شامل ہے۔ او جی ڈی سی ایل نے سب سے زیادہ 113.2 ارب روپے کا منافع کمایا۔دوسری طرف، خسارے میں چلنے والے اداروں نے 408 ارب روپے کے نقصانات کیے، جن میں این ایچ اے (151.3 ارب روپے)، کوئٹہ الیکٹرک کمپنی (56.2 ارب روپے) اور پی آئی اے (51.7 ارب روپے) شامل ہیں۔ جولائی تا دسمبر 2023 میں سرکاری اداروں نے 200 ارب روپے کے ٹیکس میں 14 فیصد اضافہ کیا۔