جے ایف 17تھنڈرز:پاکستان میں آذربائیجان ایئرفورس کے پائلٹس کی تربیت حتمی مرحلے میں داخل

     اسلام آباد (آ ئی این پی )جے ایف 17تھنڈرز کی آذرربائیجان ایئر فورس میں شمولیت کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئیں۔پاکستان میں آذری ایئرفورس کے پائلٹس کی تربیت مکمل ہونے کے قریب ہے، آذربائیجان ایئرفورس میں جے ایف 17تھنڈرز کی شمولیت میں صرف چند ماہ باقی رہ گئے ہیں۔پاکستان آذربائیجان کو جے ایف 17تھنڈر بلاک تھری طیارے فروخت کر رہا ہے، آذربائجان جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیارے استعمال کرنے والا دوسرا ملک ہوگا۔ پاکستان میں تربیت مکمل کرنے والے پائلٹس جے ایف 17تھنڈرز کو اڑا کر آذربائیجان لے جائیں گے۔