اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تعاون کی نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے، کیونکہ چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر جانے والے پہلے غیر ملکی خلا باز کے طور پر کسی ایک پاکستانی کے انتخاب کا وقت قریب آ گیا ہے۔پاکستانی پائلٹس ذیشان علی اور خرم داد بیجنگ کے چائنا ایسٹروناٹ ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر میں کئی ماہ سے چینی زبان سیکھنے سمیت سخت اور جامع تربیت حاصل کر رہے ہیں۔یہ خلائی مشن دونوں ممالک کے درمیان 2019 میں طے پانے والے تعاون کا حصہ ہے۔