بھارتی فضائیہ اندرونی طور پر تکنیکی خرابیوں، تربیتی کمزوریوں اور غیر پیشہ ورانہ کارکردگی کا شکار ہو چکی ہے،ماہرین
نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی فضائیہ کے متعدد جنگی اور تربیتی طیاروں کے تسلسل سے پیش آنے والے حادثات نے نہ صرف بھارت کی فضائی صلاحیت پر سوالیہ نشان کھڑے کر دئیے بلکہ مودی سرکار کی دفاعی پالیسیوں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا اور دفاعی ماہرین کے مطابق، بھارتی فضائیہ اندرونی طور پر تکنیکی خرابیوں، تربیتی کمزوریوں اور غیر پیشہ ورانہ کارکردگی کا شکار ہو چکی ہے اور اس کا خطے کی طاقتور ایئر فورس بننے کا خواب اب ملبے کا ڈھیر بنتا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، گزشتہ ایک سال کے دوران بھارتی فضائیہ کو کم از کم ایک درجن سے زائد فضائی حادثات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان میں تربیتی طیارے، جنگی جہاز اور ہیلی کاپٹرز شامل ہیں۔دفاعی تجزیہ کاروں نے یہ بھی نشاندہی کی ہے کہ بھارت جیسے ملک میں، جہاں فضائی طاقت کو خطے میں طاقت کا توازن قائم رکھنے کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے، وہاں اس نوعیت کے تسلسل سے پیش آنے والے حادثات انتہائی تشویشناک ہیں۔