لاہور(نیٹ نیوز )چینی میڈیا کے مطابق یو شیو ڑین نامی خاتون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جعلی شناخت بنائی اور چہرہ تبدیل کرنے والی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے خود کو شنگھائی کے ایک بڑے اسپتال میں کام کرنے والی 29 سالہ ڈاکٹر ظاہر کیا، تاہم حقیقت میں وہ اسی اسپتال میں صفائی کا کام کرتی تھی۔خاتون نے تقریباً 5 سال کے دوران مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تقریباً 7 ہزار تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور اس کے تقریباً 10 ہزار فالوورز بن گئے۔شنگھائی کے رہائشی تعمیراتی ٹھیکیدار لیو ہوئی نے 2021ء میں خاتون کا جعلی اکاؤنٹ دیکھا، خاتون نے اسے یقین دلایا کہ اسپتال میں اپنے عہدے کی وجہ سے وہ بڑے تعمیراتی ٹھیکے دلوانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔کاروباری فائدے کی امید میں لیو ہوئی نے خاتون سے آن لائن رابطہ بڑھایا اور دونوں کے درمیان مبینہ طور پر رومانوی تعلق قائم ہو گیا، تاہم جب بھی لیو نے ملاقات یا ویڈیو کال کی درخواست کی، خاتون مختلف بہانے بنا کر انکار کرتی رہی۔