نئے سال پر پی آئی اے کا 10فیصد رعایت کا اعلان

 کراچی (خصوصی رپورٹ ) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے نئے سال 2025کی آمد پر مسافروں کے لیے بڑا اعلان کر دیا  ۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ نئے سال کی آمد پر کینیڈا سے پاکستان آنے والی ہماری پروازوں پر خصوصی طور پر 10فیصد رعایت دی جائے گی ، ٹکٹ کی بکنگ 10دسمبر تک کی جا سکتی ہے۔ ترجمان کے مطابق خریدے گئے رعایتی ٹکٹ پر کینیڈا سے پاکستان کے لیے سفر 11جنوری سے 20مارچ 2025تک کیا جا سکے گا۔