ملک میں 14 ہزار پٹرولیم ڈیلرز متاثر ہونے کا خدشہ ہے :چیئرمین ڈیلرز ایسوسی ایشن ملک خدابخش
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اوگرا کے نوٹیفکیشن پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اورچیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ کو باضابطہ خط لکھ کر مداخلت کی اپیل کر دی۔ چیئرمین پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ملک خدابخش نے خط میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو باضابطہ خط لکھ کر مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں 14 ہزار پٹرولیم ڈیلرز متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے دوسرا خط چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ سینیٹر رانا محمود الحسن کو لکھاہے جس میں آئل مارکیٹنگ کمپنی تبدیلی کے لیے این او سی کی شرط پر تفصیلی وضاحت اور نظرثانی کا مطالبہ کیاگیاہے۔ اوگرانوٹیفیکیشن کے مطابق لیز ختم ہونے پر دوسری آئل مارکیٹنگ کمپنی میں جانے کے لیے موجودہ کمپنی سے این او سی لازمی قراردیاگیاہے