بانی پی ٹی آئی کی رہائی تحریک کے ذریعے ممکن :فوادچودھری

 موجودہ پی ٹی آئی قیادت کا کوئی سیاسی بیک گرائونڈ نہیں ،حکومت چل نہیں رہی گھسیٹ رہی ہے
لاہور(آئی این پی )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی تحریک کے ذریعے ممکن ہے، موجودہ پی ٹی آئی قیادت کا کوئی سیاسی بیک گرائونڈ نہیں ہے، رمضان المبارک میں آسانیوں کے بجائے پچاس وزیر بنا دئیے ہیں، حکومت چل نہیں رہی گھسیٹ رہی ہے، دھاندلی ہی ان کے پائوں کی بیڑیاں ہیں، ہر طبقہ سے یہ حکومت بلیک میل ہو رہی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت حالات سے فائدہ نہیں اٹھا رہی، پی ٹی آئی گرینڈ الائنس بنانے میں ابھی تک ناکام ہے، سٹریٹ پاور مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کے پاس ہے، مائنس فضل الرحمان کرنے چلے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نااہل اپوزیشن اور حکومت کے درمیان عوام پھنسی ہوئی ہے، موجودہ پی ٹی آئی عہدیداروں کا کوئی سیاسی بیک گرائونڈ نہیں ہے، حالات پہلے اور اب بھی ہمارے لیے خراب ہیں، بانی پی ٹی آئی سے مل کر موومنٹ چلانے کی اجازت لیں گے اگر ملاقات نہ ہو سکی تو خود ایکشن لیں گے، انتقام کے کلچر کو ختم کریں۔سابق وفاقی وزیر   نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا باہر آنا تحریک کے ذریعے ممکن ہے، مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کو کہتا ہوں انتقام کا کلچر ختم کریں اسی طرح سیاسی ٹمپریچر نیچے آ سکتا ہے۔