وفاقی کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع کا امکان

پنجاب کابینہ میں 10 وزرا ء کااضافہ ہوگا، اکثریت کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہوگا
 لاہور(آئی این پی) وفاقی کابینہ کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی 2ماہ کے دوران توسیع متوقع ہے اس سلسلے میں نواز شریف سے اراکین اسمبلی نے  ملاقات کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ میں 10 وزرا کااضافہ ہوگا،کابینہ میں شامل ہونے والوں میں اکثریت جنوبی پنجاب سے ہوگی،نواز شریف اور مریم نواز ڈویژنل سطح پر نام شارٹ لسٹ کریں گے۔