حنیف عباسی، معین وٹو، مصطفی کمال، سردار یوسف ‘اورنگزیب کچھی، رانا مبشر، رضا حیات ہراج، طارق فضل چودھری ‘علی پرویز ملک، شزا فاطمہ، جنید انور، خالد مگسی اور پیر عمران شاہ نے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھالیا
طلال چودھری، بیرسٹر عقیل ملک، ملک رشید، ارمغان سبحانی، کھیئل داس کوہستانی، عبدالرحمان کانجو، بلال اظہر کیانی ‘ مختار بھرت ‘شزرا منصب، عون چودھری اور وجیہا قمر نے بھی بطور وزیر مملکت حلف اٹھایا‘صدر نے حلف لیا
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی کابینہ میں مزید 13 وزرا اور 11 وزرائے مملکت کو شامل کرلیا گیا ہے، وزرا نے حلف بھی اٹھالیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے وزرا سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود ہیں۔حنیف عباسی، معین وٹو، مصطفی کمال، سردار یوسف نے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھالیا۔اورنگزیب کچھی، رانا مبشر، رضا حیات ہراج، طارق فضل چودھری نے بھی بطور وفاقی وزیر حلف اٹھایا۔علی پرویز ملک، شزا فاطمہ، جنید انور، خالد مگسی اور پیر عمران شاہ نے بھی بطور وفاقی وزیر حلف اٹھالیا۔طلال چودھری بیرسٹر عقیل ملک، ملک رشید، ارمغان سبحانی، کھیئل داس کوہستانی، عبدالرحمان کانجو، بلال اظہر کیانی اور مختار بھرت نے بطور وزیر مملکت حلف اٹھایا۔انکے علاوہ شزرا منصب، عون چودھری ، وجیہا قمر نے بھی بطور وزیر مملکت حلف اٹھالیا۔وفاقی کابینہ میں نئے وزراء کو شامل کرلیا گیا، حلف بھی اٹھالیا