اسلا م آباد(خصوصی رپورٹ)سابق چیئرمین سینیٹ و پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ آنے والے ہفتے میں وفاقی حکومت میں توسیع کی جائے گی، وفاقی کابینہ میں توسیع بلا جواز ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت رائٹ سائزنگ سے نچلے ملازمین بے روزگار ہوں گے، رائٹ سائزنگ قابلِ مذمت ہے۔رضا ربانی نے کہا کہ قابلِ تشویش ہے کہ چند ہفتے قبل وفاقی حکومت نے گریڈ 20 اور اوپر والوں کی تنخواہیں بڑھائیں، اب کم درجے کے ملازمین کو برطرف کر دیا جائے گا۔