وفاق کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع کا امکان، 10 وزرا کااضافہ ہوگا،نواز شریف اور مریم نواز نام فائنل کرینگے

مریم نواز کابینہ میں توسیع،ارکان سرگرم 

کابینہ میں شامل ہونے والوں میں اکثریت جنوبی پنجاب سے ہوگی،سینئر ترین رکن اسمبلی بیگم ذکیہ شاہنواز، افتخار حسین چھچھڑ،کرنل ریٹائرڈ ایوب گادھی، رانا محمد ارشد ،چودھری شیر علی خان ،ملک اسد کھوکھر، شعیب صدیقی صوبائی کابینہ کے ممبرز کی دوڑ میں  شامل

لاہور(  کرائم رپورٹر) پنجاب کابینہ میں توسیع کی جارہی ہے ، ارکان اسمبلی نے لابنگ شروع کردی ہے وفاقی کابینہ کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی 2ماہ کے دوران توسیع متوقع ہے اس سلسلے میں نواز شریف سے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ میں 10 وزرا کااضافہ ہوگا،کابینہ میں شامل ہونے والوں میں اکثریت جنوبی پنجاب سے ہوگی،نواز شریف اور مریم نواز ڈویڑنل سطح پر نام شارٹ لسٹ کریں گے۔ دریں اثناپنجاب کابینہ میں شمولیت کے لیے سینئر اور جونئیر ارکان اسمبلی نے لابنگ تیز کردی ،  ذرائع کا کہناہے کہ پنجاب  کابینہ میں بطور وزیر ، معاون خصوصی اور ایڈوائزر کی تعیناتی کے لیے ارکان اسمبلی کوشاں،مسلم لیگ ن کی قیادت نے ازسر نو مشاورت شروع کردی،صوبائی کابینہ میں شمولیت میاں نواز شریف کی صوابدید پر منحصر ہوگی۔ذرائع کا کہناہے کہ سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف نے  اضلاع کے ارکان اسمبلی سے الگ الگ ملاقاتوں کا راؤنڈ مکمل کیا،سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف نے ملاقاتوں میں پارٹی رہنماؤں کو پنجاب کابینہ کی توسیع کا گرین سگنل دیا، پنجاب کابینہ میں دس وزراء￿  کا اضافہ ممکن ہے،کابینہ میں شامل ہونے والوں میں اکثریت جنوبی پنجاب سے ہوگی۔ذرائع کا کہناہے کہ نواز شریف اور مریم نواز ڈویڑنل سطح پر اراکین اسمبلی سے ملاقاتوں میں نام شارٹ لسٹ کیے گئے،سینئر ترین رکن اسمبلی  بیگم ذکیہ شاہنواز، افتخار حسین چھچھڑ،کرنل ریٹائرڈ ایوب گادھی، رانا محمد ارشد ،چودھری شیر علی خان ،ملک اسد کھوکھر، شعیب صدیقی صوبائی کابینہ کے ممبرز کی دوڑ میں  شامل ہیں۔