کراچی: خواتین کی نازیبا ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی: خواتین کی نازیبا ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے ساؤتھ زون میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنا کر ہراساں کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ زون کراچی کے ترجمان کے مطابق شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی کارروائی کے دوران ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تھا تاہم وہ موقع سے فرار ہو گیا تھا، بعد ازاں پولیس نے دوبارہ کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔مدعی کے بیان کے مطابق 29 مئی 2026 کو وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھر میں موجود تھا جب اس کی اہلیہ نے شور مچایا اور بتایا کہ ایک نامعلوم شخص گلی میں کھڑے ہو کر باتھ روم کے روشندان سے نہاتے ہوئے ویڈیو بنا رہا ہے۔پولیس نے گرفتار ملزم کی شناخت صابر ولد قادر کے نام سے کی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔