ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے بیٹے میڈوکس نے والد کا خاندانی نام ’پِٹ‘ ہٹانے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کر دی

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے بیٹے میڈوکس نے والد کا خاندانی نام ’پِٹ‘ ہٹانے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کر دی

ہالی ووڈ کے مشہور اداکارہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے بڑے بیٹے میڈوکس شیوان جولی پٹ نے اپنے نام سے والد کا خاندانی نام ’پِٹ‘ ہٹانے کے لیے قانونی کارروائی کی ہے۔

 عدالتی دستاویزات کے مطابق، 24 سالہ میڈوکس نے اپنی درخواست میں اپنا نام تبدیل کر کے ’میڈوکس شیوان جولی‘ رکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، میڈوکس اس سے قبل بھی پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں ’پٹ‘ کا استعمال ترک کر چکے ہیں۔ انہوں نے اپنی والدہ کی فلم ’کوٹیور‘ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کرتے ہوئے کریڈٹس میں صرف ’جولی‘ ہی کا استعمال کیا تھا۔یاد رہے کہ میڈوکس انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے چھ بچوں میں سب سے بڑے ہیں۔ ان سے قبل، ان کی بہنیں زہارا، ویوین اور شائلو بھی مختلف مواقع پر ’پٹ‘ کا نام استعمال کرنا چھوڑ چکی ہیں۔ خاص طور پر شائلو نے 2024 میں اپنے قانونی نام میں تبدیلی کی تھی۔

یہ پیش رفت انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان جاری قانونی تنازعات کے پسِ منظر میں سامنے آئی ہے، لیکن خاندان میں نام کی تبدیلی کا یہ رجحان کوئی نئی بات نہیں۔ خود انجلینا جولی بھی اپنے والد جون وائٹ کا خاندانی نام اپنے کیریئر کے آغاز میں چھوڑ چکی ہیں۔حال ہی میں ایک تقریب میں انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ ان کے بچے شہرت اور شوبز کی چکا چوند میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے۔