شفیق آباد پولیس نے 15 پر موصول ہونے والی کال پر فوری عمل کرتے ہوئے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا۔
پولیس کے مطابق، تین موٹر سائیکل سوار ملزمان واردات کے بعد پنڈی روڈ کی جانب فرار ہو رہے تھے۔پولیس پنڈی روڈ کے قریب پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔پولیس نے حفاظتی حکمت عملی اپناتے ہوئے جوابی کارروائی میں ہوائی فائرنگ کی۔فائرنگ کے بعد، ایک ملزم، جس کی شناخت شعبان کے نام سے ہوئی، زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ملزم کے خلاف 70 سے زائد مقدمات درج ہیں، جن میں ڈکیتی اور اسلحہ شامل ہیں۔زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔فرار ہونے والے دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔