برڈوڈ روڈ پر ناکہ بندی کے دوران تین ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس کا جواب دیتے ہوئے مقابلہ شروع ہوا۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم شدید زخمی ہوا، جس کی شناخت عثمان رشید کے نام سے ہوئی ہے، اور ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول برآمد ہوئی ہیں، اور فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔