ایلیٹ فورس اور دیگر اداروں نے فرضی دہشت گردی سے نمٹنے کی مشق کی
لاہور(کرائم رپورٹر) امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور پولیس ریسپانس کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سِول لائنز ڈویڑن پولیس کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں ہنگامی موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ ایس ایچ او اولڈ انار کلی زین علی کی زیر نگرانی ہونے والی اس مشق میں اولڈ انار کلی پولیس، بم ڈسپوزل سکواڈ، ریسکیو 1122، ایلیٹ فورس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے بھرپور شرکت کی۔ موک ایکسرسائز کے دوران فرضی دہشت گردوں کی گرفتاری اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے مختلف مراحل کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر سِول لائنز کے ایس پی چوہدری اثر علی نے بتایا کہ ہنگامی مشقوں کے ذریعے پولیس اور دیگر اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی مشقوں کا مقصد پولیس ریسپانس کو بہتر بنانا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت کو مزید مضبوط کرنا ہے۔