پاکپتن (خبرنگار)پاکپتن میں شوہرنے گھریلو جھگڑے پر طیش میں آکر بیوی کو قتل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق تھانہ چکبیدی کی حدود میں پانچ مرلہ سکیم کے علاقے میں خاتون مبینہ طور پراسکے شوہر نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا۔ عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے مصروف عمل ہے۔