سسرال کے گھردھاوا،شوہرکے تشددسے بیوی ، سسرزخمی

گگومنڈی(خصوصی رپورٹ)شوہرکاسسرال کے گھردھاوا،تشددسے بیوی کے ناک کی ہڈی توڑدی سسرکاسرپھوڑدیا۔مصباح بی بی اپنے خاوند آ دتہ سے ناراض ہوکراپنے والدکے گھرگئی ہوئی تھی۔تفصیلات کے مطابق نواحی گا ئوں275۔ای بی کی رہائشی مصباح بی بی اپنے شوہر آ دتہ سے ناراض ہوکراپنے والداکبرعلی گھرچلی گئی تواس کاخاوند آ دتہ طیش میں آگیااوراپنے ساتھیوں شوکت علی،محمدرمضان کے ہمراہ اپنے سسر اکبرعلی کے گھرپردھاوابول دیااوربہیمانہ تشددکانشانہ بناتے ہوئے اپنی بیوی کوزخمی کردیااوراس کے ناک کی ہڈی توڑدی، آ دتہ نے اس دوران اپنے سسراکبرعلی کوبھی ڈنڈوں سے وحشیانہ تشددکانشانہ بناتے ہوئے اس کاسرپھوڑدیا،مصباح بی بی کی اطلاع پرتھانہ گگومنڈی پولیس نے اس کے شوہر آ دتہ سمیت تین نامزدملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے