لاہور ( کرائم رپورٹر) لاہور میں بیوی کو گلا دبا کر قتل کر کے لاش جلانے والےشوہر اور سوتن کو 12 گھنٹے میں گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نذیر کی 20 سال قبل مقتولہ نجمہ سے شادی ہوئی تھی، جس سے دو بیٹے ہیں، ملزم 3 سال قبل دوسری شادی کر کے کرائے کے گھر میں رہنے لگا تھا، گھریلو ناچاقی پر ملزم نے خاتون کو بے دردی سے قتل کیا، اور لاش کو جلا کر فرار ہوگیا ۔ نامزد ملزموں نذیر اور اس کی دوسری بیوی کو 12 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔