شوہرکے تشدد سے بیوی جاں بحق

گھریلو تنازع پرنذرعباس کابسمہ پر تشدد ،خاتون بے ہوش،ہسپتال میں چل بسی ،ملزم فرار ہوگیا
لاہور(کرائم رپورٹر )باٹا پور کے علاقہ میں شوہر کے تشدد سے بیوی جاں بحق ہو گئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا، تفصیلات کے مطابق گھریلو تنازع پرنذرعباسنے اپنی بیوی بسمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ بے ہوش ہو گئی ،اس دوران ملزم موقع سے فرار ہو گیا ، 25 سالہ خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی ، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی اور مقتولہ کے والد طارق کی مدعیت میں نذرعباس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ،ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جارہے ہیں۔