بیرون ملک مقیم شوہرکے ڈانٹنے پرخاتون کی خودکشی

سسرال کی شکایت پر ارشد نے برا منایا تو 3بچوں کی ماں سمیرانے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھالیں
حجرہ شاہ مقیم(خصوصی رپورٹ) گھریلو ناچاقی پر جواں سالہ شادی شدہ خاتون نے شوہر سے ناراض ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی ،حالت غیر ہونے پر ہسپتال میں جا کر دم توڑ گئی ،تفصیلات کے مطابق محلہ مقصود عالم بٹیاں روڈ کی رہائشی تین بچوں کی ماں سمیرا بی بی کی شادی محمد ارشد چک کمو کے رہائشی کے ساتھ پانچ سال قبل ہوئی ،خاوند ارشد کچھ عرصہ قبل محنت مزدوری کے لیے سعودی عرب چلا گیا تو سمیرہ کے سسرال والوں نے روزانہ کا لڑائی جھگڑا روزانہ کا معمول بنا لیا جس پر سمیرا بی بی نے اپنے شوہر ارشد سے ان کے والدین کے ناروا سلوک کی ٹیلی فون پر شکایت کی، ارشد نے اپنی بیوی سمیرا کو ڈانٹا اور اے برا بھلا کہا جس پر سمیرا نے اپنے شوہر کی باتوں کا برا منایا اور دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، مرحومہ کے تین کمسن بچے بھی تھے۔