لاہور(کرائم رپورٹر)وحدت کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی میں مصروف ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق
وحدت کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی میں مصروف ملزم عبدالرئوف کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ایس ایچ او وحدت کالونی انصر نواز کے مطابق ملزم پتنگ بازی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتا تھاملزم کے قبضہ سے پتنگیں،کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کے مطابق پتنگوں کی تیاریبخرید و فروخت میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے،شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے دن رات کوشاں ہیں،