خانیوال(آئی این پی) زیر تعمیر روڈ پر توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے مزدہ الٹنے سے 6 افراد زخمی ہوگئے‘ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شانتی نگر روڈ نزد 9 ڈوگرہ والا کے قریب ٹریفک حادثہ ہوا کالر کے مطابق ایک مزدہ الٹ گیا جس میں کچھ افراد سوار ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو جوان موقع پر پہنچ گئے ۔ حادثے میں 6 افراد زخمی ہوئے ۔ زخمیوں میں 45 سالہ یاسین , 40 مختیار , 30 شعبان, 25 سالہ احمد, 30 شہباز سکنہ 99 پنرہ ایل شامل ہے ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال منتقل کر دیا۔ دوران ڈائیونگ احتیاط کریں ۔ زیر تعمیر سٹرک کو ہرگز استعمال نہ کریں ۔ انتظامیہ کی جانب دئیے متبادل راستے پر سفر کریں اور محفوظ رہیں۔