لاہور (آئی این پی) موٹروے گینگ ریپ کیس میں مجرمان کی سزائیں برقرار رکھنے کے حوالے سے پراسکیوٹر جنرل پنجاب فرہاد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب پنجاب محفوظ ہے، کوئی نہیں کہے گا کہ خاتون رات کو موٹروے پر لینے کیا آئی تھی۔فرہاد علی شاہ نے کہا کہ سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کو پٹرول ختم ہونے پر بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، اس واقعے کو ساری دنیا نے ہائی لائٹ کیا تھا، اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانا ریاستی اداروں کے لیے ایک چیلنج تھا