فیکٹری پر چھاپہ، جعلی زرعی ادویات ود دیگر سامان برآمد ،1 ملزمہ گرفتار

 بصیر پور (خصوصی رپورٹ) ڈویڑنل ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن ساہیوال میاں ظہور احمد کی قیادت میں ٹیم کا منڈی احمدآبادکی آبادی رسول پور میں جعلی زرعی ادویات تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ، لاکھوں مالیت کی جعلی ادویات، پیکنگ میٹریل اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔موقع سے ایک ملزمہ کو گرفتار کر لیاگیا جبکہ مرکزی ملزم فرار ہو گیا۔برآمد شدہ جعلی ادویات میں نامور برانڈز کے نام سے تیار کردہ مصنوعات شامل ہیں۔