پنجاب :پی ٹی آئی دور میںسرکاری ہسپتالوں میں بغیر ٹینڈرز ادویات و دیگر سامان خریدنے کا انکشاف

عثمان بزدار دور میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مظفر گڑھ نے 66 ملین روپے کی ادویات اور دیگر سامان بغیر قانونی تقاضے پورے کئے خریدا گیا
آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت کے باوجود مالی بے ضابطگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس نہ بلایا گیا، تحقیقات کا آغاز 
لاہور (آئی این پی )پی ٹی آئی دور میں سال2020.21 میں ایک اور مالی بے ضابطگی سامنے آ گئی جس کے مطابق تحریک انصاف کے دور میں پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں بغیر ٹینڈرز کے ادویات اور دیگر سامان خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔عثمان بزدار کے دور میں سرکاری ہسپتالوں میں مشینری کی خریداری کے لیے بھی قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے، اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مظفر گڑھ نے 66 ملین روپے کی ادویات اور دیگر سامان بغیر قانونی تقاضے پورے کئے خریدا گیا۔آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت کے باوجود مالی بے ضابطگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس نہ بلایا گیا۔آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے مالی بے ضابطگی کا معاملہ پبلک اکائونٹس کمیٹی کو بھجوادیا، پبلک اکائونٹس کمیٹی نے اس معاملہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔