جعلی کھاد تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ ، 180 تھیلے بر آمد

نارنگ منڈی(خصوصی رپورٹ)محکمہ زراعت توسیع نے جعلی کھاد تیار کرنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مریدکے کے قریب قائم غیر قانونی فیکٹری پکڑ لی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع مریدکے محمد فاروق ملک نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع شیخوپورہ چوہدری محمد شفیق کے ہمراہ شیخوپورہ روڈ پر قائم فیکٹری پر چھاپہ ماراجہاں جعلی کھاد کی تیاری کا کام جاری تھامحکمہ زراعت کی ٹیم کی آمد کا علم ہوتے ہی ملزمان گاڑیوں کی لائٹس دیکھ کر دیواریں پھلانگتے ہوئے فرار ہوگئے ٹیم نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے موقع سے ایس ایس پی کھاد کے 100 تھیلے اور بی او پی کھاد کے تقریباً 80 تھیلے بر آمد کرکے قبضے میں لے لیے۔حکام کے مطابق بغیر لائسنس اور رجسٹریشن جعلی کھاد تیار کرنے کے الزام میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے