لکی مروت(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک ویڈیوز بنانا سات پولیس اہلکاروں کو مہنگا پڑ گیا۔ ضلعی پولیس سربراہ نے ایس ایچ او سید ایاز اور ایک سب انسپکٹر سمیت تمام سات اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکار سرکاری وردی میں دورانِ ڈیوٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنا رہے تھے، جو بعد ازاں وائرل ہو گئیں۔ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعدڈی پی او نے سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام اہلکاروں کے خلاف معطلی کا حکم جاری کیا۔ڈی پی او لکی مروت نے باقاعدہ چارج شیٹ بھی جاری کر دی ہے۔