قیدی فرار کیس، 5پولیس اہلکاروں اور 4ملزموں کی ضمانت

عدالت نے ملزموں کو جوڈیشل کیا، بعد ازاں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی 
تمام 9ملزموں کو 20، 20ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دے دیا 
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)ڈیوٹی جج و جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد نے پولیس حراست سے فرار ملزم کیس میں نامزد 5پولیس اہلکاروں اور 4 ملزموں کو جوڈیشل کرنے کے بعد ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواستیں بھی منظور کرلیں۔ تھانہ سہالہ میں درج مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور 14 روز بعد دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ بعد ازاں تمام 9 ملزمان کی جانب سے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں دائر کی گئیں جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 20،20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دیا۔