تشدد و ہلاکت :ایس ایچ او سمیت 5پولیس اہلکارگرفتار

غازی آباد، شیرگڑھ(خصوصی رپورٹ) ایف آئی اے ساہیوال سرکل کی بڑی کارروائی۔ حراستی تشدد و ہلاکت کیس کے ملزموں ایس ایچ او سمیت 5پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے ساہیوال سرکل نے مقدمہ میں اہم کارروائی کرتے ہوئے پنجاب پولیس اوکاڑہ کے نامزد پانچ ملزموں کو گرفتار کیا، جن میں سب انسپکٹر نذر عباس ، ایس ایچ او /سب انسپکٹر عظمت علی، سب انسپکٹر رائے منظور،محرر سیف آاور اے ایس آئی عرفان علی شامل ہیں۔ایف آئی اے کی تفصیلی انکوائری کے دوران زیرِ حراست شخص پر مبینہ تشدد، دورانِ حراست ہلاکت اور شواہد کو مبینہ طور پر چھپانے یا ضائع کرنے سے متعلق اہم شواہد سامنے آئے، جس کی بنیاد پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔