1ہزار ، 5پولیس اہلکار معطل

 پولیس اہلکاروں نے چیکنگ کے دوران جیب سے ایک ہزار روپے نکالے، شہری نے 15پر شکایت کردی 
 شکایت پر پولیس اہلکاروں نے زبردستی غلط بیان دلوایا اور معافی نامہ لکھوایا ، انکوائری میں قصوروار قرار
لاہور(کرائم رپورٹر)قلعہ گجر سنگھ میں دوران چیکنگ ایک شہری کی جیب سے ایک ہزار روپے نکالنے کے الزام پر پولیس کے 5 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے شہری سے چیکنگ کے دوران ایک ہزار روپے نکالے، جس پر شہری نے فوری طور پر 15 پر کال کر کے شکایت درج کرائی،شہری کی شکایت پر پولیس اہلکاروں نے زبردستی غلط بیان دلوایا اور معافی نامہ لکھوایا تاہم انکوائری کے دوران پولیس اہلکار قصوروار پائے گئے جس پر ہیڈ کانسٹیبل حسن، شکیل، طاہر اور کانسٹیبل تجمل اور عمران کو معطل کر دیا گیا۔