لاہور (کرائم رپورٹر) لاری اڈہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری کی چوری شدہ گاڑی 24 گھنٹوں کے اندر برآمد کر لی پولیس کے مطابق شہری احسن اپنی فیملی کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک سیر کے لیے آیاجہاں اس کی گاڑی چوری ہو گئی۔ شہری نے فوری طور پر تھانہ لاری اڈہ سے رجوع کیاایس پی سٹی بلال احمد کی ہدایت پر لاری اڈہ پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور گاڑی کی تلاش شروع کر دی۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے چوبیس گھنٹوں کے اندر گاڑی کا سراغ لگا لیا اور اسے اصل مالک احسن کے حوالے کر دیاشہری احسن نے پولیس کی بروقت کارروائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاری اڈہ پولیس نے پیشہ ورانہ انداز میں مدد فراہم کی۔ایس پی سٹی بلال احمد نے لاری اڈہ پولیس ٹیم کو شاندار کارکردگی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ انسدادِ جرائم کے حوالے سے کڑی نگرانی جاری ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔