کاہنہ ٹیوشن سینٹر چھت گرنے کا مقدمہ درج، مالک مکان سمیت 5 افراد نامزد

کاہنہ ٹیوشن سینٹر چھت گرنے کا مقدمہ درج، مالک مکان سمیت 5 افراد نامزد

کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ قتل بالسبب اور انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 322 (قتل بالسبب) اور دفعہ 337-H کے تحت درج کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دفعہ 322 ناقابلِ ضمانت جبکہ دفعہ 337-H قابلِ ضمانت ہے۔ دونوں دفعات کے تحت جرم ثابت ہونے کی صورت میں چھ ماہ تک قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔مقدمے میں مالک مکان سمیت پانچ افراد کو نامزد کیا گیا ہے، تاہم کسی سرکاری ادارے کے اہلکار کو ملزم نہیں بنایا گیا اور نہ ہی ایف آئی آر میں کسی انتظامی ادارے کی مبینہ غفلت یا لاپرواہی کا ذکر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں 14 بچے جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔