کاہنہ، صوئے آصل میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق، 3 افراد زخمی

کاہنہ، صوئے آصل میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق، 3 افراد زخمی

لاہور کے نواحی علاقے کاہنہ کے صوئے آصل میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک 60 سالہ خاتون مینا بی بی جاں بحق ہو گئیں جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق:

واقعہ کے بعد ربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے لائیو لوکیٹر کی مدد سے ملبے تلے دبے 3 افراد کو زندہ نکال لیا۔
زخمیوں میں:

28 سالہ صداقت
22 سالہ فضا
32 سالہ فہیم شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔محکمہ ریسکیو کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں چھتیں گرنے کے مختلف حادثات میں اب تک 15 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ نے خستہ حال عمارات میں رہائش پذیر افراد کو ہنگامی بنیادوں پر متبادل رہائش اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔