بینکس، مالیاتی ادارے آج بندرہیں گے

لاہور(یواین پی) بینکس اور مالیاتی ادرے عوامی لین دین کے لیے (آج )یکم جولائی کوبند رہیں گے۔ اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر یکم جولائی کو بینکوں میں عوامی لین دین نہیں ہوگا،بینکوں کا عملہ ڈیوٹی پر حاضر رہ کر صرف اندرونی اور سالانہ حسابات کا کام انجام دے گا ۔ بینکوں کی تمام شاخیں عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گی۔ بینکس عوامی لین دین دوبارہ 2 جولائی سے معمول کے مطابق شروع کریں گے۔